ابنا: سعودي باشندوں نے پير اور منگل کي درمياني رات مظاہرے کرکے سعودي وزير داخلہ محمد بن نائف کے استعفے اور ان پر عالمي عدالت ميں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا –
مظاہرين نے حکومتي پاليسيوں کے خلاف نعرے لگا کر بين الاقوامي تنظيموں سے کہا کہ وہ وہ جيلوں ميں بند قيديوں کو دي جانےوالي ايذاؤں کو عالمي برادري کے سامنے عام کريں -
مظاہرين نے اسي طرح سعودي حکام کو خبردار کيا کہ اگر سعودي باشندوں کي گرفتاريوں اور جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کو ايذائيں دينے کا سلسلہ بند نہ کيا گيا تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوسکتے ہيں صوبہ القصيم کے شہر البريدہ کے شہر کے عوام نے حکومت کي تشدد آميز پاليسيوں پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا -
دوسري جانب سعودي عرب کي عدالت نے ملک کے تين شہريوں کو اس بيہودہ الزام کے تحت وہ سات امريکي شہريوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے چھ سال قيد کي سزا سنائي ہے - انساني حقوق کے لئے کام کرنےوالے عرب نيٹ ورک نے سعودي عدالت کے اس فيصلے کي مذمت کي ہے –
.......
/169